ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق حماس نے فلسطین کی حامی ملتوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور انکی قدر دانی کی ہے۔ فلسطینی ویب سائیٹ سما کے مطابق حماس نے ملت فلسطین اور انکے حقوق سے اظہار یکجہتی کی سالگرہ کے موقع پر فلسطینی کاز کی حامی تمام ملتوں اور قوموں کی قدر دانی کرتے ہوئے آئندہ بھی اس کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ فلسطین اور فلسطینی باشندوں کے ساتھ یکجہتی کا یہ دن ایسے عالم میں منایا جا رہا ہے کہ غزہ پٹی کا شدید محاصرہ جاری ہے اور دیگر فلسطینی علاقوں پر بھی صہیونی مظالم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حماس کی طرف سے جاری اس بیان میں مزید آیا ہے کہ دنیا بھر کی اقوام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی میں اضافے اور انکے حقوق کے دفاع نیز غاصب صہیونی فوجیوں کی جارحیت کی مذمت کریں اور فلسطینی عوام کی آزادی اور حریت پر تاکید کریں۔