فلسطینی کی بہادر قوم کامیاب ہوکر رہے گی۔ ڈاکٹر لاریجانی

IQNA

فلسطینی کی بہادر قوم کامیاب ہوکر رہے گی۔ ڈاکٹر لاریجانی

10:12 - December 12, 2014
خبر کا کوڈ: 2617706
بین الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب حکومت کے علاقائی اور عالمی حامیوں کی کوششوں کے باوجود ، فلسطین کی بہادر قوم آخرکار کامیاب ہوکر رہے گی۔

ایکنانیوز- ایرانی ریڈیو کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب حکومت کے علاقائی اور عالمی حامیوں کی کوششوں کے باوجود ، فلسطین کی بہادر قوم آخرکار کامیاب ہوکر رہے گی۔

ڈاکٹر لاریجانی تہران میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے اراکین سے ملاقات میں صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی ہمہ گیر حمایت پر تاکید کی۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقے کے حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بعض ممالک کی حمایت اور سامراجی طاقتوں کے منصوبے  سے علاقے میں دہشتگرد اور انتہاپسند گروہوں کے اقدامات ، مسلمانوں کے نقصان میں ہیں اور علاقےمیں مداخلت کے لئے بہانہ بنے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹرلاریجانی نے کہا کہ داعش کے خلاف موجودہ اتحاد جعلی اور ناکارآمد ہے اور مغربی حکومتیں داعش کے خلاف جد وجہد کے بہانے ، علاقے میں دوسرے ناجائز مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
اس ملاقات میں تحریک حماس کے سیکریٹری ارتباطات محمد نصر نے صیہونی حکومت کے خلاف جد و جہد میں ایران کی جانب سے ملت فلسطین کی حمایت اور مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسلامی  مزاحمت فقط اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد سے ہی غاصب حکومت کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوسکی ہے۔

62333

ٹیگس: فلسطین ، داعش ، ایران
نظرات بینندگان
captcha