بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کا خطرہ

IQNA

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کا خطرہ

9:40 - December 22, 2014
خبر کا کوڈ: 2624750
بین الاقوامی گروپ: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر آئی ٹی یونیورسٹی اور بہادر خان ویمن یونیورسٹی سمیت پاک فوج کے تحت چلن والے گریڈن کالج کو بند کردیا گیا ہے۔

ایکنانیوز- ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر آئی ٹی یونیورسٹی اور بہادر خان ویمن یونیورسٹی سمیت پاک فوج کے تحت چلن والے گریڈن کالج کو بند کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

اسی طرح اسلام آباد کی متعدد پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں پہلے ہی 22 دسمبر سے 28 دسمبر تک چھٹیوں کا غیر معمولی اعلان کر چکی ہیں۔

ان یونیورسٹیوں میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی (آئی آئی یو آئی)، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی (نسٹ)، بحریہ یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) شامل ہیں۔تاہم، نمل 26 دسمبر کو کھل جائے گی۔

1014080

نظرات بینندگان
captcha