ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «alqubanchi.com» کے مطابق جمعے کے خطبے میں سید صدر قبانچی نے سال نو کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا : ملت عراق کی مشکل گھڑی میں جشن سال نو ملتوی کرنے پر ہم آپ کے شکر گذار ہیں۔
انہوں نے اپنے خطبے میں داعش کے خلاف اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے کہا کہ رپورٹ بتاتی ہے کہ داعش کو مارنے کی بجائے اتحادی فوج عراقی فورسز اور رضاکاروں کو نشانہ بنانہ رہی ہے اور داعش کو اسلحے کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے
اور اس اقدام کو وہ غلط فہمی کا نام دے رہی ہے۔
سیدصدرالدین قبانچی نے بحرین کے موضوع پر کہا : خبروں کے مطابق بحرین کے اندر برطانیہ کو فوجی اڈہ بناکر دیا گیا ہے سوال یہ ہے کہ کیا یہ اڈہ داعش کے مقابلے کے لیا بنایا گیا ہے یا ملت بحرین پر حملوں کے لیے ؟
آستانہ مقدس امام حسین(ع) اور نماینده آیتالله العظمی سیستانی شیخ عبدالمهدی کربلائی نے بھی جمعے کے خطبوں میں عراقی فورسز کی کاروائیوں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے ان پاک شدہ علاقوں میں داعش کو دوبارہ لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔