ایکنا نیوز- طلباء کے عالمی قرآنی مقابلوں میں شریک جج ،رفعت موفق علی دیب نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں غیر عرب اقوام کے قاریوں کے تلاوت اور تجوید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انکی تلاوت دیکھ کر میں حیرت میں پڑگیا ہوں کہ کسقدر خوبصورت انداز میں عربی قواعد کی پابندی کے ساتھ تلاوت کرتے ہیں
رفعت موفق علی دیب نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ اس طرح کی ادائیگی کے لیے کسقدر سخت محنت کرنی پڑتی ہے اور انہوں نے کافی محنت کے بعد یہ گر سیکھا ہوگا اور بلاشبہ یہ اپنے اپنے ممالک کے بہترین منتخب قاری ہوں گے
انہوں نے ہفتہ وحدت اور رہبر انقلاب کی قرآنی پروگراموں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ دعا ہے کہ ان ایام کے صدقے مسلمانوں کو وحدت نصیب ہو۔
شامی جج رفعت توفیق علی دیب قاری ہونے کے علاوہ ڈینٹیسٹ بھی ہے اور قرآنی شعبوں میں بھی اہم خدمات انجام دے چکا ہے ٹی وی اینکر کی حیثیت سے بھی کام کرچکا ہے اور اس وقت ایک کالج میں پڑھا نے میں مشغول ہے۔