چیکوسلواکیہ ؛ اسلام مخالف سیاست داں کا مسجدوں کے خلاف ایکشن کی دعوت

IQNA

چیکوسلواکیہ ؛ اسلام مخالف سیاست داں کا مسجدوں کے خلاف ایکشن کی دعوت

14:02 - January 07, 2015
خبر کا کوڈ: 2684161
بین الاقوامی گروپ:چیکو سلواکیہ کے چاپانی نژاد سیاست داں کی اسلام مخالف دعوت پر شدید اعتراضات سامنے آئے ہیں

ایکنا نیوز -اطلاع رساں ادارے «IBT» کے مطابق چیکو سلواکیہ کی شدت پسند پارٹی سے تعلق رکھنے والا جاپانی نژاد سیاست داں  تومیو اوکامورا کی جانب سے سوشل میڈیا پر عوام کو کتے اور خنزیر کو مسجدوں میں لانے کے کمنٹس پر شدید اعتراضات کیے جارہے ہیں
انہوں نے کمنٹس میں کہا ہے کہ لوگ حلال کھانے والے ہوٹلوں کا رخ نہ کریں کیونکہ ان پیسوں سے اسلام پھیلتا ہے
شدت پسند سیاست داں نے کہا کہ ہر کباب کے پیسے سے ایک برقعہ خریدا جاتا ہے
چیکوسلواکیہ کے وزیر انصاف یری دینستبیر نے اس طرح کے  کمنٹس کونفرت انگیز قرار دیا ہے
شدت پسند سیاست داں کا کہنا ہے کہ مسلمان یاد رکھے کہ وہ مہمان ہیں وہ ہمارا لحاظ نہیں کرتے لہذا مجھے بھی انکی کوئی پروا نہیں
چیکو سلواکیہ میں ۱۵ ہزار مسلمان رہتے ہیں
۲۰۰۴ میں جمہوریہ چیکوسلواکیہ نے اسلام کو ایک رسمی دین کے طور پر تسلیم کیا تھا جسکے مطابق مسلمانوں کوعیسائیوں اور یہودیوں کے برابر کے حقوق حاصل ہیں۔

2676676

نظرات بینندگان
captcha