ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق مسلم امور کے واچ مین عبداللہ ذکری کا کہنا ہے کہ چند روز کے واقعات میں اسلامی مراکز اورمکانوں پر گرنیڈ سے حملے اور دھمکیاں وغیرہ شامل ہیں
ذکری نے کہا: پچاس سے زائد واقعات میں پیرس سے باہر اور مضافاتی علاقوں کے واقعات اسکے علاوہ ہیں
پیرس میں مسجدوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ ذکری کے مطابق اس صورتحال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے مسلمانوں اور اسلامی مراکز کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے
فرانس واقعے کے بعد اسلام مخالف اقدامات میں تیزی آرہی ہے
واقعے کے در روز بعد دو بھائی سعید اور شریف کے نام سے پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوئے اور بتایا گیا کہ انکا تعلق القاعدہ سے تھا
مسلمانوں کی جانب سے فرانس واقعے کی شدید مذمت کی گئی مگر پھر بھی اسلام مخالف سرگرمیوں میں شدت بڑھتی جارہی ہے
فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے بھی کہا ہے کہ ان واقعات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں لیکن اسکے باوجود اسلام مخالف واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔