ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق یمن کے صدارتی محل پر باغی جنگجوؤں نے قبضہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے دارلحکومت صنعا میں فوج اور باغیوں کے مابین گھمسان کی لڑائی جاری ہے جبکہ باغیوں کے صدارتی محل پر قبضے کے بعد حکومت کے خاتمے کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ واضح رہے سال 2011 میں عرب ممالک میں اٹھنے والی بغاوت کے بعد سے یمن میں حالات کشیدہ ہیں اور باغی گروپ یمن کی تقسیم کے حامی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی صدر انصارللہ سے کیے گیے وعدوں سے انحراف کے بعد مشکلات کا شکار ہے۔