ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- العہد ویب سائٹ کے مطابق شامی کے جنگی طیاروں نے مختلف علاقوں منجملہ درعا، دیرالزور، حلب اور ادلب میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں برّی فوج کی بھی کاروائی جاری ہے جس میں صرف ادلب کے مضافات میں بیس سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- شہر حمص کے مضافات میں السلطانیہ، رجم القصر، مسعدہ اور ام صہیریج میں بھی درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- دمشق کے مضافات میں مضایا کے علاقے میں بھی شامی فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا اور ان کے ہتھیار تباہ ہوگئے- شامی فوج نے اسی طرح شام و لبنان کی سرحد کے قریب دشت الکہف میں تکفیری دہشتگردوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا جس میں النصرہ اور داعش دہشتگرد گروہوں کو بھاری نقصان پہنچا- ادھر حلب کے علاقے حریتان میں النصرہ دہشتگرد گروہ کا ایک سرغنہ ابوخدیجہ الجولانی ہلاک ہوگیا-