سانحہ شکار پور کے پسماندگان سے علامہ ساجد نقوی کی ملاقات اور اظھار تعزیت

IQNA

سانحہ شکار پور کے پسماندگان سے علامہ ساجد نقوی کی ملاقات اور اظھار تعزیت

13:17 - February 04, 2015
خبر کا کوڈ: 2808339
بین الاقوامی گروپ: شہداء کے قانونی اور آینی حق کے لیے اقدام کریں گے۔ علامہ ساجد نقوی کی یقین دہانی

ایکنا نیوز- تحریک اسلامی کے سربراہ حضرت علامه سید ساجد علی نقوی نے سانحهٔ شکارپور میں شهید هونے والے مومنین کے ورثاء سے تعزیت کی٬ انهیں حوصله دیا٬ اور شهداء کے خون کا آئینی و قانونی زرائع سے حساب لینے کی یقین دهانی کرائی٬ شهداء کے حق میں بلندئ درجات کی دعا کی٬ علامہ ساجد نقوی نے ایک شهید کے فرزند کی دستار بندی بھی کی٬ قائدِتحریک نے مُحبّین کے جّمِ غفیر کے همراه شهداء کی قبور په حاضری دی اور فاتحه خوانی کی٬
بعد ازاں انہوں نے نے جائے حادثه کا دوره کیا اور مسجد و امام بارگاه کربلائے مُعّلیٰ کی خسته حالی سے یذیدانِ عصر کی جانب سے کیے گئے بم دھماکے کی شدّت کا اندازه کیا٬ شیعه علماء کونسل (صوبهٔ سنده‍) کے سیکریٹری جنرل علامه سید ناظر عبّاس تقوی صاحب سمیت کئی علماء کرام تحریک کے قاید کے همراه موجودتھے.

 

ٹیگس: ساجد ، نقوی ، شکار ، پور ، شہید
نظرات بینندگان
captcha