ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «sudinfo.be» کے مطابق داعش اس وقت ایک خطرناک ناسور بن چکی ہے لیکن مغرب اس بلا سے غافل ہے
ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ کنفرم تعداد معلوم نہیں لیکن یورپی جوان جو داعش میں شامل ہیں دسیوں ہزار میں بتایاجاتا ہے۔
اسپین کے روزنامه «الپائیس» کے مطابق تیس ہزار سے ایک لاکھ تک تعداد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یورپی جوان داعش میں شامل ہوچکے ہیں
اس اخبار کے مطابق اسپین کا راستہ استعمال کیا جارہا ہے اور داعش سے ملنے کے لیے یورپی جوان مراکش اور اسپین کے راستے شام میں داخل ہورہے ہیں اور واپسی پر انکے پاس جعلی شناختی کارڑز بھی دستیاب ہیں۔