داعش پاکستان کے لیے سنگین خطرہ، سیکریٹری خارجہ

IQNA

داعش پاکستان کے لیے سنگین خطرہ، سیکریٹری خارجہ

22:06 - February 23, 2015
خبر کا کوڈ: 2888178
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے دفتر خارجہ نے دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے سخت گیر گروہ کو ملک کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز- تاہم دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت اس خطرے سے نمٹنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔

سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کو بتایا ہے کہ 'پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت داعش اور اس جیسی دیگر تنظیموں کے خلاف ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں'۔


ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری خارجہ کے مطابق داعش کے حوالے سے خلیج اور دیگر مسلم ممالک میں بھی داعش کا خطرہ موجود ہے۔

اعزاز چوہدری نے انکشاف کیا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد بعض عناصر نے داعش کے نام سے ظاہر ہونے کی کوشش کی تاہم فوراً ہی ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

1017399

ٹیگس: پاکستان ، داعش ، خطرہ
نظرات بینندگان
captcha