اسرائیل نے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

IQNA

اسرائیل نے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

10:17 - March 10, 2015
خبر کا کوڈ: 2957602
بین الاقوامی گروپ: ’’آئرن ڈوم‘‘ یہودی کالونیوں کوتحفظ دلانےمیں بری طرح ناکام رہا، 3245 فلسطینی راکٹوں میں سےصرف558 کو روکاگیا، جنرل ایچل

ایکنانیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل ایچل کا کہنا تھا کہ آئرن ڈوم اسرائیل کو تحفظ دلانے میں ناکام ہو چکا ہے، 3245 فلسطینی راکٹوں میں سے صرف 558 کو روکا جاسکا، یہ قومی خزانے پر بوجھ ہے۔

صیہونی فوجی جنرل نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس سے قبل بھی آئرن ڈوم کی کارکردگی پر سوال اٹھتے رہے ہیں مگر ہم نے دیکھا ہے کہ یہ دفاعی نظام یہودی کالونیوں کو تحفظ دلانے میں بری طرح ناکام رہا ہے، کل کو اگر مقبوضہ فلسطین کے 1948 کے علاقوں میں فلسطینیوں کے راکٹ حملے ہوتے ہیں تو یہ نظام وہاں بھی کام نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ آئرن ڈوم کو فلسطینی راکٹ حملوں کے دفاع کے نقطہ نظر سے تیار کیا گیا تھا لیکن اس نے صیہونی ریاست کو کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیا ہے، جنرل ایچل نے کہا کہ جزوی طور پر آئرن ڈوم نے فلسطینی راکٹ حملوں کا دفاع کیا ہے لیکن انھیں مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہا ہے۔

335556

نظرات بینندگان
captcha