یمن کا بحران: روس کی جانب سے تشویش کا اظہار

IQNA

یمن کا بحران: روس کی جانب سے تشویش کا اظہار

13:03 - March 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3045228
بین الاقوامی گروپ:یمن پر سعودی عرب اور اسکے پٹھووں کی جارحیت کے بعد روسی حکام نے یمن کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب اور اس کے بعض پٹھو ممالک کی جارحیت اور وحشیانہ بمباری میں دسیوں افراد شہید اوردرجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یمن کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام فریقوں سے کہا ہے کہ فوری طور پر فوجی کاروائیاں بند کریں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اپنے دوست ملک یمن کے حالات پر شدید تشویش میں مبتلا ہے اور یمن کی ارضی سالمیت، اتحاد اور اقتدار اعلی کی حمایت کرتا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ روس اس بات پر تاکید کرتا ہے کہ یمن میں جاری تنازعے کے فریقوں اور ان کے بیرونی اتحادی جلد از جلد جنگی اقدامات روکیں اور طاقت کے بل بوتے پر اپنے اہداف حاصل کرنے سے دستبردار ہوجائیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں اختلافات کا حل صرف قومی سطح کے مذاکرات سے ہی ممکن ہے اور روس یمن کے مخالف فریقوں سے رابطہ کرکے بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ واضح رہے سعودی عرب نے اپنے بعض عرب پٹھووں کے ساتھ بدھ کی آدھی رات کو یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے شروع کئے تھے۔ روسی ذرایع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق یمن پر سعودی عرب اور اسکے پٹھووں کی جارحیت میں ساٹھ سے زائد یمنی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

67421

ٹیگس: یمن ، اختلاف ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha