ایکنا نیوز- ای پیپر«الوطن»،کے مطابق چھٹے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے انچارج عبداللطیف الکندری کا کہنا ہے کہ مقابلے میں شریک قرآء اور حفاظ کو مختلف تفریحی مقامات کا دورہ کرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے
انہوں نے کہا: اس قرآنی مقابلہ کے ساتھ ساتھ " ٹیکنالوجی اور قرآن" مرد حضرات کے لیے " قرآنی آیات کی روشنی میں مینجمنٹ " خواتین کے لیے " تیسویں پارے کی روشنی میں احساس زمہ داری " کے عنوان سے مختلف موضوعات پر ورکشاپس بھی جاری ہیں،
الکندری نے کہا: " سورہ فاتحہ کی تلاوت اورمعنی" کویت میں مقیم مرد اقلیتوں کے لیے " روزہ مرہ زندگی میں قرآنی اقدار" اقلیتی خواتین کے لیے " نشست کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ہمراہ منعقد کی جارہی ہے۔