وزیراعظم کو پارلیمنٹ کی قرارداد پر وضاحت کے بجائے اپنی پالیسی دینی چاہیے تھی۔ خورشید شاہ

IQNA

وزیراعظم کو پارلیمنٹ کی قرارداد پر وضاحت کے بجائے اپنی پالیسی دینی چاہیے تھی۔ خورشید شاہ

13:46 - April 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3154518
بین الاقوامی گروپ:یو اے ای کے وزیر کا پاکستان کے بارے میں بیان سفارتی آداب کیخلاف تھا

ایکنا نیوز- شفقنا- اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے وزیر کا پاکستان کے بارے میں بیان سفارتی آداب کیخلاف تھا۔ وزیراعظم کو پارلیمنٹ کی قرارداد پر وضاحت کے بجائے اپنی پالیسی دینی چاہیے تھی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان کی مسلح افواج حرمین شریفین کا بھرپور دفاع کریں گی، تاہم سعودی عرب کی کسی دوسرے ملک کے ساتھ جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کے برعکس کوئی کام کیا گیا تو ملک کے اندر اس کی بہت بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ امید ہے وزیراعظم قرارداد کے برعکس کوئی بات نہیں کریں گے۔

43986

نظرات بینندگان
captcha