امام کعبہ خالد الغامدی 24 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

IQNA

امام کعبہ خالد الغامدی 24 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

14:29 - April 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3191007
بین الاقوامی گروپ:ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، اپنے دورے کے دوران امام کعبہ سرکاری ور مذہبی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ مختلف اجتماعات سے خطابات بھی کریں گے

ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ امام کعبہ ڈاکٹر خالد الغامدی جمعہ کو چھ روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، امام کعبہ خالد الغامدی حکومت کی درخواست پر پاکستان پہنچ رہے ہیں اور چھ دن قیام کریں گے، اپنے دورے کے دوران امام کعبہ سرکاری ور مذہبی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ مختلف اجتماعات سے خطابات بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی حکومتی نمائندے پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، اپنے دورے کے دوران سعودی وزراء نے پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی شخصیات ملاقاتیں کیں اور ان کے اجتماعات میں شرکت کرکے یمن کے معاملے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی واضح رہے کہ کالعدم جماعتوں نے سعودی عرب سے عوامی حمایت کیلئے اچھی خاصی رقم بھی وصول کی ہے جن کا اخبارات میں بھی خبریں بھی چھپ چکی ہیں۔

455918

ٹیگس: سعودی ، امام ، دورہ
نظرات بینندگان
captcha