جنگ یمن میں شرکت، پاکستانی انتہا پسند گروہ آمادہ

IQNA

جنگ یمن میں شرکت، پاکستانی انتہا پسند گروہ آمادہ

18:25 - April 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3225314
بین الاقوامی گروپ:پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں یمن کے خلاف کی جانے والی جارحیت میں شرکت کے لئے پاکستانی انتہاپسند گروہوں نے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مولانا طاہر اشرفی نے کعبے کے امام جماعت شیخ خالد الغامدی کے دورہ پاکستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کعبے کے امام جماعت، پاکستان کے انتہا پسند گروہوں کے ساتھ رابطہ کرکے جنگ یمن کے سلسلے میں ان گروہوں کی حمایت حاصل کرنے کے درپے ہیں- مولانا طاہر اشرفی نے یہ دعوی بھی کیا کہ پاکستان کے دس ہزار وہابیوں نے اس جنگ میں شرکت پر اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب نے بارہا حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر فوجی حملوں میں اس کے ساتھ تعاون کرے- دریں اثناء پاکستان کی سیاسی شخصیات اور جماعتوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے یمن کے مسئلے میں پاکستان کی پارلیمنٹ اورسینیٹ کی منظور کردہ قرارداد کی خلاف ورزی کی تو پاکستان پر اس کے بہت زیادہ منفی اثرات مرتب ہوں گے-

68969

نظرات بینندگان
captcha