ایکنا نیوز ۔ آستانہ مقدس حسینی(ع) کے مطابق ، اسلامی بین الاقوامی یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ اوراسلامیات کے استاد ڈاکٹر «محمد جمیل قلندر»،نے اہل بیت کے مکتب کو قبول کرنے کے حوالے سے گفتگو میں کہا :
شیعہ مذہب ایک ایسا مکتب ہے جسکو اهل بیت(علیهمالسلام) نے دائمی بنایا ہے اور اسکی ضرورت سب کو سورج کی ضرورت کی مانند ہمیشہ رہے گی
انہوں نے کہا : مجھے مطالعے کا ہمیشہ سے شوق تھا اور میرے والد کی ایک بڑی لائبریری تھی جسمیں ایک کتاب تھی جسکا نام " دیوان امام علی " تھا میں نے اسکا شوق سے مطالعہ کیا اور وہاں سے مجھے امام کی عظمت کا اندازہ ہوا اسکے بعد میں نے نهجالبلاغه امام علی(ع) کا مطالعہ کیا اور مجھے یقین ہوا کہ امام علی (ع) کا کلام سب سے برتر کلام ہے اور میں بارہ سال کا تھا جب میں نے شیعہ مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ کیا
یونیورسٹی استاد کا کہنا ہے : میں نے بہت غور سے مطالعہ کیا اور امام علی(ع) اور امام حسین(ع) کے بارے میں بہت کچھ پڑھا اور لکھا اور اردو اور فارسی زبان میں اهل بیت(علیهمالسلام) کے بارے میں بہت شعر لکھا ہے
انہوں نے کہا کہ مکتب اهل بیت(ع) کے تعارف کے حوالے سے سیمینار اور علمی نشستوں کے انعقاد کی بہت ضرورت ہے اور میں کہونگا کہ مکتب اهل بیت(ع) کسی ایک جماعت ، مکتب یا فکر سے وابستہ نہیں بلکہ ایک عظیم انسانی مکتب ہے جسکے بارے میں سب کو جاننے کی ضرورت ہے۔