نئی حج درخواست میں آپ کو بتانا ہوگا کہ آپ شیعہ ہیں یا نہیں ؟

IQNA

نئی حج درخواست میں آپ کو بتانا ہوگا کہ آپ شیعہ ہیں یا نہیں ؟

19:15 - May 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3239022
بین الاقوامی گروپ:نئی حج درخواست میں آپ کو یہ بتانا ضروری ہوگا کہ کیا آپ اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھتے ہیں یا نہیں۔ جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی درخواست کو نہیں دیکھا جائے گا۔

ایکنا نیوز- شفقنا- پاکستان سے تعلق رکھنے والے وہ شہری جو حج کے خواہش مند ہیں ان کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے ایک اور شرط لگا دی ہے۔ نئی حج درخواست میں آپ کو یہ بتانا ضروری ہوگا کہ کیا آپ اہل تشیع مسلک کسے تعلق رکھتے ہیں یا نہیں۔ جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی درخواست کو نہیں دیکھا جائے گا۔

وزارت حج امور کے ترجمان محمد فاروق کے مطابق، عازمین حج کو ہاں یا نہ میں جواب دینا ضروری ہے۔

ریاض نے تمام حج کے حواہش مند لوگوں کے لیے اپنا مسلک ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

اس کے پیچھے بظاہر جو بھی وجہ ہو، لیکن اس طرح کے معاملات نے ہمیشہ فرقہ وارانہ فضا کو ہوا دی ہے۔

44655

ٹیگس: حج ، شیعہ ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha