پاکستان ؛ رمضان پیکیج کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری

IQNA

پاکستان ؛ رمضان پیکیج کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری

19:30 - May 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3239024
بین الاقوامی گروپ:حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ رمضان کے مقدس مہینے میں صارفین کو اشیائے ضروریہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے ذریعے مناسب داموں پر فراہم کی جائیں گی

ایکنا نیوز- اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے خصوصی اقدام کے طور پر اس پیکیج میں توسیع دے رہی ہے، اس لیے کہ افراطِ زر کی کم شرح کی وجہ سے مارکیٹ میں قیمتوں میں پہلے ہی کمی آئی تھی۔

چنانچہ یہ اقدام مقدس مہینے کے دوران عوام کو مزید سہولت کی فراہمی کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق رمضان سے قبل اشیاء کی خریداری کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو فنانس ڈویژن ایک ارب روپے براہِ راست ادا کرے گی۔ کل 18 اشیاء یوٹیلیٹی اسٹورز پر رعایتی داموں پر فروخت کیے جائیں گے۔

ان اشیاء میں آٹا، چینی، گھی/تیل، دالیں (چنےکی دال، دُھلی مونگ کی دال، دُھلی ماش کی دال، مسور کی دال اور سفید چنا)، بیسن، کھجور، باسمتی چاول، سیلا چاول، ٹوٹا چاول، اسکواش اور شربت (9 سو ایم ایل کی بوتلیں)، چائے، دودھ (ٹیٹرا پیک) اور مصالحے شامل ہیں۔

اس اجلاس میں وزارتِ صنعت اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس پیکیج پر عملدرآمد کے بارے میں رمضان کے وسط میں ایک رپورٹ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو جمع کرائے۔ واضح رہے کہ یہ پیکیج پندرہ جون سے شروع کیا جائے گا۔

1020546

ٹیگس: رمضان ، پیکیج ، حکومت
نظرات بینندگان
captcha