ایکنا نیوز- آسٹریلیا میں مسلمانوں کی مشکلات، مذاہب اور مسالک میں ہم آہنگی،رواداری اور اخوت کی فضاء پیدا کرانے کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل کا اہم اجلاس وکٹوریا میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے شیعہ علماء کے علاوہ ویسٹ فیلڈ نوکس کے نمائندے " جوئے سوزری" بھی خصوصی طور پر شریک تھے
اجلاس میں علماء نے آسٹریلیا میں مسلمانوں کی مشکلات اور مسائل پر مبنی رپورٹ پیش کی اور انکے حل کے لیے حکومت کے تعاون کے طلبگار ہوئے۔
ویسٹ فیلڈ نوکس کے نمائندے خصوصی نے اجلاس میں علماء کی امن و ہم آہنگی کے قیام اور شدت پسندی کے سوچ سے مقابلے کے خیال اور افکار کو سراہا اور حکومت کی جانب سے مسایل کے حل کے لیے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔