پاکستان «لاهور» میں دو ہزار قرآنی اساتذہ کی تربیت

IQNA

پاکستان «لاهور» میں دو ہزار قرآنی اساتذہ کی تربیت

12:34 - May 09, 2015
خبر کا کوڈ: 3275632
بین الاقوامی گروپ: ادارہ «تنزیل‌القرآن» کے نمائندے کے مطابق دو ہزار قرآنی اساتذہ کی تربیت پر کام مکمل ہوچکا ہے

ایکنا نیوز-  ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق ادارہ  «تنزیل‌القرآن» کے ایران میں نمائندے
حجت‌الاسلام یوسف جمالی، اورادارے کے جنرل سیکریٹری سید وجاہت حسین نے تہران میں بین الاقوامی کتب میلہ کے موقع پر ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : پہلی بار ہمارا ادارہ اس کتب نمایش میں شریک ہے اور اس سے اسلامی ثقافت اور اہل بیت کے مکتب کی تعلیمات پہنچانے میں مدد ملے گی
حجت‌الاسلام جمالی نے کہا کہ  تنزیل‌القرآن کا ادارہ گذشتہ آٹھ سالوں سے لاہور میں کام کررہا ہے اور اس وقت ادارے کی زیر نگرانی بارہ قرآنی مراکز کام کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا : ہمارا ادارہ ایک ثقافتی اور قرآنی ادارہ ہے اور اب تک مختلف تربیتی پروگراموں کے زریعے سے دو ہزار قرآنی اساتذہ کی تربیت کرچکا ہے
حجت‌الاسلام جمالی نے مزید کہا کہ ادارہ قرآنی اور اسلامی کتابوں کی اشاعت اور ترجموں پر بھی پیش بہا کام کرچکا ہے جو مختلف مدارس کے کورس میں بھی اس وقت شامل ہیں
حجت‌الاسلام جمالی نے کہا کہ ادارے کی جانب سے مختلف مواقعوں پر قرآنی مقابلے بھی منعقد ہوچکے ہیں اور ثقافتی کاموں میں  جامعة‌المصطفی(ص) العالمیه کے تعاون سے علمی کوششیں جاری ہیں ۔

3274426

نظرات بینندگان
captcha