ایکنانیوز- شفقنا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی افسوس ناک ہے۔برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، اس ظلم کی انتہا سے دہشت گردوں کے خلاف جاری کوششیں متاثر ہو ں گی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیر اعظم اور پوری کابینہ نے برما میں مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی تنظیمیں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر آنکھیں بند نہ کریں، برما میں مسلمانوں کے مصائب کا معاملہ 2بار کابینہ میں اٹھایا،وزیر اعظم اور پوری کابینہ نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔