حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری کے ہاتهوں فلپائن میں عمامہ گزاری کے مراسم کا انعقاد

IQNA

حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری کے ہاتهوں فلپائن میں عمامہ گزاری کے مراسم کا انعقاد

9:21 - June 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3313481
بین الاقوامی گروپ: فلپائن کے دار الحکومت میں واقع دینی مدرسہ شیعہ کالج میں عمامہ گزاری کے مراسم کا انعقاد کیا گیا۔

ایکنانیوز- ابنا۔ شعبان المعظم کے آخری مبارک ایام میں فلپائن کے دارالحکومت میں واقع دینی مدرسہ شیعہ کالج میں عمامہ گزاری کے مراسم کا انعقاد کیا گیا جس میں بزرگ دینی طلاب نے روحانی لباس پہن کر خود کو دینی مبلغین کی صف میں شامل کر لیا۔

فلپائن کے دار الحکومت منیلا میں ۱۲ جون ۲۰۱۵ کو جمعہ کے روز ’’المصطفیٰ کالج‘‘ میں یہ مراسم منعقد کئے گئے جس میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے قرآن و اہلبیت (ع) کے مبلغین کو روحانی لباس سے مزین کیا۔
عمامہ گزاری کے مراسم اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور المصطفیٰ (ص) انٹرنیشنل یونیورسٹی کی مشترکہ سمپوزیم کے دوران منعقد ہوئے۔
اس پروگرام میں المصطفیٰ (ص) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فلپائن میں موجودہ نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین سید ہاشم موسوی بھی موجود تھے جبکہ طلاب کے اہل خانہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

695158

نظرات بینندگان
captcha