ایکنا نیوز- رمضان المبارک کے حوالے سے حسینیه امام خمینی(ره) میں منعقدہ محفل انس باقرآن میں قرآنی اساتذہ،قراء ، حفاظ اور دیگر قرآںی محققین سے خطاب میں رہبر انقلاب نے ایرانی قاریوں کی پیشرفت کو سراہا اور کہا کہ اچھی آواز میں تلاوت قابل تعریف ہے مگر جب تلاوت شدہ آیات پر قاری خود یقین رکھتا ہوگا تو اس وقت اس کا اثر زیادہ ہوگا ۔
رہبرمعظم انقلاب نے مزید کہا کہ تلاوت اور اچھی قرآت کا فائدہ اس وقت زیادہ ہوگا جب اس کے زریعے سے قرآنی مفاہیم اور پیغامات کو پہنچایا جائے جو تلاوت کی روح اور اصل ضرورت ہے
رہبر انقلاب نے فرمایا کہ بعض آیتوں کو حد سے زیادہ طول دینےکی ضرورت نہیں اور اسی طرح حد سے زیادہ داد دینا بھی مناسب نہیں۔