ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے izia.at، کے مطابق رمضان المبارک کے موقع پر امام علی(ع) اسلامی مرکز کے پروگراموں میں جوانوں اور نوجوانوں کے لیے الگ الگ پروگرامز منعقد ہوں گے
حجتالاسلام مقدسی اور حجتالاسلام دهنوی ان پروگراموں کی سربراہی کریں گے۔
روخوانی قرآن مجید، پینٹنگ، حفظ ، تواشیح، انبیاء (ع) اور اہل بیت (ع) کی سیرت سے آشنائی، تفریحی پروگرام، تاریخ اسلام ، عقائد اور دیگر اسلامی کلاسز اور دلچسپ مقابلے پروگرام کا حصہ ہیں۔
آسٹریا میں میں مقیم مسلمان پرگراموں میں شرکت کے لیے مرکز خواہران یا امام علی(ع) اسلامی مرکز سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔
امام علی (ع)اسلامی مرکزمیں ہر رات نماز مغرب سے قبل ایک پارے کی تلاوت اور معروف قراء تلاوت کا شرف بھی حاصل کریں گے۔