سعودی عرب راز فاش کرنے پر ویکی لیکس پر سخت برہم

IQNA

سعودی عرب راز فاش کرنے پر ویکی لیکس پر سخت برہم

15:15 - June 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3317405
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب نے اپنے راز فاش کرنے پر ویکی لیکس پر شدید اور سخت برہمی کا اظہار کیا ہے

ایکنا نیوز-شفقنا-ویکی لیکس نے آئندہ ہفتوں میں سعودی عرب کے بارے میں 5 لاکھ اسناد شائع کرنے کا اعلان کیا ہے علاقائی اور عالمی سطح پر سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کا راز فاش ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الاخباریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے راز فاش کرنے پر ویکی لیکس پر شدید اور سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ویکی لیکس نے سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ساٹھ ہزار ٹیلیگراف شائع کئے ہیں جس میں سعودی عرب نے دوسرے ممالک میں اپنے سفارتخانوں کو ہدایات جاری کی ہیں ویکی لیکس نے سعودی عرب کے بارے میں  آئندہ ہفتہ تک مزید 5 لاکھ اسناد شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ان سائٹوں پر مراجعہ نہ کریں ممکن ہے کہ یہ اطلاعات غلط ہوں ۔ علاقائی اور عالمی سطح پر سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف معاندانہ پالیسیاں اور اسلام دشمنوں سے تعاون زبان زد خاص و عام ہے۔

 

46751

ٹیگس: سعودی ، ویکی ، لیکس ، راز
نظرات بینندگان
captcha