ایکنا نیوز- معروف مصری رایٹر فھمی ھویدی لبنانی اخبار «السفیر» میں شائع شدہ آرٹیکل میں لکھتا ہے : نہیں معلوم کہ عرب ممالک کی صورتحال پر ہنسوں یا گریہ کروں، نتین ہاھو عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب سے مضبوط تعلقات کے لیے کوشاں ہے
هویدی لکھتا ہے: « صورتحال اس وقت زیادہ افسوسناک نظر آتی ہے جب دیکھتے ہیں کہ جوعرب اسرائیل کو ایک دن دشمن نمبر ون قرار دے رہا تھا آج سعودی مطالعاتی مرکز کے اہم رکن انور عشقی جدہ میں نتین ہاھو کے مشیر «دوری گولد»، سے سرعام کیمروں کے سامنے ملاقات کررہا ہے۔
فهمی هویدی روزنامہ «اکونومیسٹ» کے بقول کہتا ہے کہ عرب اور اسرائیل ایک نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔
وہ لکھتا ہے کہ مصر میں ایک دن اخوان المسلمین اور ایک دن حماس دشمن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اورسعودیوں کے نزدیک ایران اسرائیل کی جگہ دشمن دکھائی دیتا ہے۔
عرب مصنف کا کہنا ہے: نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اسرائیل اب دشمن نہیں رہا بلکہ ایران خطرناک رقیب بن چکا ہے اور اسرائیل اس موقع سے فائدہ اٹھا کر فلسطین کو ہڑپ کرسکتا ہے۔
فهمی هویدی مزید لکھتا ہے: خطرناک بات یہ ہے کہ اسرائیل نہ صرف عربوں کو ایرن کے خلاف اکسا رہا ہے بلکہ شیعہ-سنی لامحدود فسادات کے لیے سرگرم ہے تاکہ دونوں کی طاقت کو ختم کرسکے اور اس وقت عراق ،شام،یمن ،لیبیا اور لبنان میں انہیں سازشوں پر عمل جاری ہے۔