ایکنا نیوز- شفقنا- افغانستان میں داعش اور طالبان میں بڑھتے خلش اور لڑائیوں کے بعد ملاعمر سے منسوب خط میں افغانستان میں جہاد اور امریکہ و نیٹو کی شکست پر روشنی کے بعد کہا گیا ہے کہ جہاد کو اپنے ہدف (اعلاء کلمۃ اللہ) تک پہنچانا تمام مسلمانوں خصوصا مجاہدین کا شرعی فریضہ ہے اس لیے آپ کو کو بھی چاہیے کہ اپنی دینی ذمہ داری کے مطابق امارت اسلامیہ کے بھائیوں کے ساتھ ان کی وحدت کا خیال رکھنے اور انہیں مضبوط کرنے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کریں۔ نہ یہ کہ دور دور ہی سے یہاں ایسے عزائم کا اظہار کیا جائے جس سے یہاں مجاہدین کے رہنماوں، دینی علماء اور ہزاروں صالح مجاہدین کی ناراضگی اور آپ سے ان کی محبت اور خلوص کے خاتمے کا باعث بنے اور امارت اسلامیہ گذشتہ چار دہائیوں میں شہید ہونے والے دو ملین مبارک شہداء کے آرزووں کی تکمیل کی خاطر حاصل کی گئی اپنی کامیابیوں کے دفاع کے لیے داعش کے خلاف ردعمل دکھانے پر مجبور ہوجائے۔