ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں پاکستان اور افغانستان کے لئے داعش کا امیر حافظ سعید اورکزیی تیس ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔
افغان انٹیلی جنس حکام کے مطابق بھی ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں افغانستان کے لئے داعش کا امیر حافظ سعید ہلاک ہو گیاہے۔
قابل ذکر ہے کہ شاہد اللہ شاہد بھی گذشتہ دنوں ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔