آیت‌الله اراکی بیروت اجلاس سے خطاب: علماء دعوت وحدت میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں

IQNA

آیت‌الله اراکی بیروت اجلاس سے خطاب: علماء دعوت وحدت میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں

9:03 - July 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3336484
بین الاقوامی گروپ: مجمع جہانی تقریب اسلامی کے جنرل سیکریٹری نے اتحاد امت میں علماء کے کردار کو قابل قدر قرار دیا

ایکنا نیوز- مجمع تقریب کے مطابق مجمع جہانی تقریب اسلامی کے جنرل سیکریٹری آیت اللہ محسن اراکی اور عالمی مقاومتی علماء کونسل کے نائب صدر نے بیروت میں علماء کی عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں علماء کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا : خدا سے بندوں سے عہد لیا ہے کہ وہ خدا کی عبادت کریں گے اسکے رسول کی اطاعت کریں گے اور حق کی حمایت اور باطل کے خلاف قیام کریں گے
انہوں نے خطاب میں علماء کو اتحاد کے حوالے سے ہراول دستہ قرار دیتے ہوئے کہا : ہم نے اسی وجہ سے علماء کو دعوت دی ہے کہ یہ لوگوں سے اس عہد کو عملی جامعہ پہنائیں گے
مجمع جہانی تقریب اسلامی کے جنرل سیکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا : خدا اور اسکے رسول کی اطاعت اور حق کی مدد اور ظلم کے خلاف اور عدالت کے لیے کوشش اسلام کی اولین ترجیح ہے۔

3336271

نظرات بینندگان
captcha