ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «GToday» کے مطابق وزارت ثقافت کے مرکز میں سینکڑوں خواتین کی شرکت کے ساتھ پروگرام منعقد ہوا جسمیں قرآنی شعبے میں اعلی خدمات انجام دینے والی خواتین شریک تھیں۔
قرآنی اساتذہ کو اسناد کی تقسیم کے علاوہ انکو انعامات دیے گئے، تقریب میں قرآن کی تلاوت کی گئی اور حفظ قرآن کی اہمیت پر اظھار خیال بھی کیا گیا۔
پروگرام میں مختلف عمر کی خواتین بڑی تعداد میں شریک تھیں۔