شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث لوگوں تک پہنچ چکے ہیں- وزیر داخلہ

IQNA

شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث لوگوں تک پہنچ چکے ہیں- وزیر داخلہ

14:11 - August 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3347127
بین الاقوامی گروپ: قتل میں لشکر جھنگوی اور بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں

ایکنا نیوز- پاکستان میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث لوگوں تک پہنچ چکے ہیں،۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث مجرم نشانے پرہیں ،صرف تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ شجاع خانزادہ بہادر انسان تھے،وہ سیکیورٹی حاصل کرنےکے لیےکسی کےپابندنہیں تھے،اپنےگاوں کےماحول کے مطابق کم سیکیورٹی رکھتے تھے۔انہوں نےکہا کہ اٹک واقعےکےبعد دہشت گردی کے خلاف قوم مزید متحد ہوگئی،دھماکے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اقدامات کرتے رہیں گے۔

زرایع کے مطابق انکے قتل میں لشکر جھنگوی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں اور خانزادہ کے خاندان میں لشکر جھنگوی سے ہمدردی رکھنے والے فرد کی تلاش کی جارہی ہے۔
 

ٹیگس: قتل ، جھنگوی ، دہشت ، گردی
نظرات بینندگان
captcha