افغانستان ؛ «مزار شریف» میں عشرہ کرامت پروگرامز کا انعقاد

IQNA

افغانستان ؛ «مزار شریف» میں عشرہ کرامت پروگرامز کا انعقاد

7:44 - August 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3349602
بین الاقوامی گروپ: عشرہ کرامت (ولادت فاطمہ معصومہ تا امام رضا علیہ السلام) کے حوالے سے سیمائی ولایت ثقافتی مرکزکے تعاون سے پروگرام منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- آوا نیوز کے مطابق عشرہ کرامت جو ولادت بی بی معصومہ قم سے ولادت امام رضا (ع) کے دن تک منایا جاتا ہے کی مناسبت سے مزار شریف میں پروگرام منعقد کیا گیا
حضرت معصومه(س) اور امام رضا(ع) کی ولادت کے حوالے سے تبیان ثقافتی مرکز میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حجت‌الاسلام والمسلمین سید‌محمد موسوی نے کہا : معجزه انبیاء اور کرامت اولیاء خدا سے مخصوص ہے
انہوں نے کہا : حضرت مریم (س)، حضرت فاطمه زهرا(س) اور حضرت زینب(س) سمیت حضرت فاطمه معصومه (س) وہ عظیم ہستیاں ہیں جو صاحب کرامات تھیں۔

حجت‌الاسلام والمسلمین موسوی نے حضرت فاطمه معصومه(س) کی تعلیمات پر عمل کو کامیابی کا راستہ قرار دیا۔

تبیان مرکز کے نمائندے نے عصر حاضر میں میڈیا کو بم سے زیادہ خطرناک قرار دیا اور اس  حوالے سے ثقافتی مرکز کی اسلامی معارف کی ترویج کے لیے مثبت کوششوں سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

3349362

نظرات بینندگان
captcha