سعودی عرب کے جنوبی ہوائی اڈے بند

IQNA

سعودی عرب کے جنوبی ہوائی اڈے بند

13:53 - September 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3360091
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کے شہری ہوابازی کے ادارے نے یمنی فوج کے جوابی حملوں کے خوف سے ملک کے جنوبی ھوائی اڈوں کو بند کردیا ہے

ایکنا نیوز- سحرٹی وی- یمن کی اسپورٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہری ہوابازی کے ادارے نے یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ممکنہ حملوں کے خوف سے تااطلاع ثانوی جازان، ابہاء، وادی الدواسر، بیشہ، شرورہ اور نجران شہروں کے ہوائی اڈے بند کر دیئے ہیں-

درایں اثنا یمن کی فوج اور صدارتی گارڈ نے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملوں کا سلسلہ جاری رہنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت اس ملک کے مختلف شہروں پر حملے کے لئے اسٹریٹیجک میزائلی سسٹم استعمال کیا جائے گا-

یمن کے صدارتی گارڈ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ امریکہ نے ریاض کو خبر دی ہے کہ یمن کے صدارتی گارڈ کے پاس شمالی کوریا کے دور مار میزائل موجود ہیں- یمنی فوج نے اس سے قبل، سعودی حکومت کو انتباہ دیا تھا کہ یمنی شہروں پر وحشیانہ بمباری جاری رہنے کی صورت میں وہ سعودی عرب کے اندر تک داخل ہو جائے گی۔

197664

ٹیگس: یمن ، ہوایی ، اڈے ، بند ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha