سانحہ مکہ: بن لادن گروپ "کچھ حد تک" ذمہ دار

IQNA

سانحہ مکہ: بن لادن گروپ "کچھ حد تک" ذمہ دار

13:54 - September 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3363276
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے گزشتہ جمعہ مکہ کی مسجد الحرام میں کرین حادثے کے نتیجے میں 100 سے زائد عازمینِ حج کی ہلاکت کے بعد تعمیراتی کمپنی سعودی بن لادن گروپ پر پابندی عائد کردی ہے

ایکنا نیوز-ڈان نیوزکے مطابق مذکورہ کمپنی کے حکام کو اس حادثے کی عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ کیس مکمل ہونے تک کمپنی کو نئے پبلک پروجیکٹس حاصل کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی.

رپورٹ میں سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی شاہ سلمان تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ، جس میں سعودی بن لادن گروپ کی غفلت کو حادثہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے تاہم اس میں "مجرمانہ عنصر" موجود نہیں ہے.

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بن لادن گروپ بھی سانحہ کا "کچھ حد تک" ذمہ دار ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 107 افراد ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

1026722

ٹیگس: کرین ، سعودی ، حج ، زمہ ، دار ، لادن
نظرات بینندگان
captcha