داعش کے منصوبوں کے بارے میں روسی صدر کا انتباہ

IQNA

داعش کے منصوبوں کے بارے میں روسی صدر کا انتباہ

14:02 - September 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3364593
بین الاقوامی گروپ:روس کے صدر ولادی میر پوتین نے مکے، مدینے اور بیت المقدس کے بارے میں داعش کے خطرناک منصوبوں کے حوالے سے خبردار کیا

ایکنا نیوز- سحرٹی وی-رشیا ٹو ڈے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے تاجکستان میں ایک اجلاس میں کہا کہ مشرق وسطی کے حالات بہت سنگین ہیں اور روس کو اس صورتحال پر بے انتہا تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گرد کھلم کھلا مکے، مدینے اور بیت المقدس کے لئے اپنے منصوبوں کا اعلان کر رہے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گرد اپنی سرگرمیوں کو یورپ، روس، وسطی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا تک پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں-

ادھر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے شام کی فوجی حمایت کا مقصد دہشت گردی سے مقابلہ، شام کی آزادی و خود مختاری کے سلسلے میں مدد اور علاقے میں ایک مکمل المیے کو روکنا ہے-

رائٹرز کے مطابق ماریہ زاخارووا نے اس سلسلے میں امریکی حکام کے مواقف پربھی تنقید کی۔

198285

نظرات بینندگان
captcha