ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق علی باقرالنمر کے والد کا کہنا ہے کہ اسکے بیٹے کی سزا پر آخری اپیل اس وقت سعودی بادشاہ کے پاس ہے، انہوں نے عالمی برادری اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکے بیٹے کی آزادی کے لیے سعودی عرب پر دباو ڈالا جائے
محمد النمر کا کہنا تھا کہ اسکے بیٹے کا قصور بس یہ ہے کہ اس نے حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کی تھی۔
اسکے بیٹے کا کہنا تھا کہ کہ وہ نہ پہلا مظلوم ہے اور نہ اس ظالم نظام کے ہاتھوں مارے جانے والا آخری فرد ہوگا۔
علی النمر کو تین سال پہلے گرفتار کیا گیا تھا اس وقت اسکی عمر صرف سترہ سال تھی اور فورسز پر حملے کا الزام لگاکر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف ممالک نے اس سزا کو ناجائز قرار دیا ہے۔