آزربایجان؛ شیعہ «چینل 12» کے پروگراموں پر پابندی عائد

IQNA

آزربایجان؛ شیعہ «چینل 12» کے پروگراموں پر پابندی عائد

11:35 - October 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3397225
بین الاقوامی گروپ: سٹیلایٹ کمپنی آذراسپیس (Azerspace) کی جانب سے شیعہ «چینل 12» کے پروگرامز پر پابندی عائد کی گئی ہے

ایکنا نیوز- قفقاز ثقافتی مرکز کے مطابق یوم تاسوعا سے سٹیلایٹ کمپنی آذراسپیس (Azerspace) کی جانب سے پیشگی اطلاع یا نوٹس کے بغیر شیعہ  «چینل 12» کا تمام پروگرام بند کردیا گیا ہے
شیعہ  «چینل 12» کے ڈائریکٹر جواد گوک نے فیس بک پیج پر اس حوالے سے لکھا ہے کہ سٹیلایٹ کمپنی کی پابندی کے باوجود اس چینل کے پروگرامز جاری رہیں گے
انہوں نے درخواست کی ہے کہ اس چینل کے دیکھنے والے انٹر نیٹ کے زریعے سے پروگرام کو دیکھنا شروع کریں
شیعہ  «چینل 12»  پر محرم کے حوالے سے «طفلان مسلم» اور «مختارنامه» کے ڈرامے نشر کئے جارہے تھے۔

3395160

ٹیگس: شیعہ ، چینل ، پروگرام ، بند
نظرات بینندگان
captcha