پاکستان – ایران داعش اور دیگر شدت پسند گروپوں کے خلاف مشترکہ اقدام پر رضامند

IQNA

پاکستان – ایران داعش اور دیگر شدت پسند گروپوں کے خلاف مشترکہ اقدام پر رضامند

8:03 - October 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3414408
بین الاقوامی گروپ: ایرانی مشیر خارجہ علی شمخانی نے یمن معاملے میں پاکستانی پالیسی کو قابل قدر قرار دیا

ایکنا نیوز- پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی مشیر خارجہ علی شمخانی نے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق علی شمخانی نے یمن پالیسی پر پاکستان کے موقف کو قابل قدر قراردیا اور شدت پسندتنظیموں کے خلاف مشترکہ کاروائی کو ضروری قرار دیا۔
پاکستانی مشیر خارجہ نے شام اور علاقائی مسایل میں ایران کے موقف اور کاوشوں کو سراہا اور سیکورٹی امور میں تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے علاقے میں شدت پسند گروپوں کی کاروائی کو تشویشناک  اور اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کو اہم قرار دیا۔

نظرات بینندگان
captcha