ایکنا نیوز- قفقاز ثقافتی مرکز کے مطابق آزربایجان میں بی بی ہیبت کے نام سے معروف امام رضا کی خواہر فاطمه صغری(س) کا مزار عاشقان اہل بیت کی میزبانی کا شرف حاصل کرتا ہے
آستارا میں میڈیا کے کچھ لوگ آزربایجان میں بی بی ہیبت کے نام سے معروف حرم مطهره فاطمه صغری(س) کے مزار پر پہنچے تاکہ نزدیک سے اس مقدس مقام کی تفصیلات حاصل کریں
مورخین کے مطابق حضرت موسی کاظم(ع) کی «فاطمه» نام سے کئی بیٹیاں تھیں جنمیں سے فاطمہ کبری کے نام سے حضرت معصومہ قم سب سے زیادہ مشہور ہیں
«فاطمه صغری(س)» نامی آپکی دوسری بیٹی «بیبیهیبت» کے نام سے شہرت یافتہ ہے جسکا مقبرہ آزربایجان کے شہر «باکو» میں واقع ہے۔
«فاطمه وسطی» کے نام سے ایک اور بیٹی «ستی فاطمه» کا مزار اصفهان میں ہے جبکہ « آخری فاطمه » کا مزار رشت میں واقع ہے۔
روایت کے مطابق شهادت امام رضا(ع) کے بعد آپکے رشتہ دار بکھر گئے اور بی بی ہیبت اپنی خواہرحضرت معصومه(س) سے جدا ہوکر رشت چلی گئی اور وہاں سے باکو میں شیعہ نشین علاقہ «شیخاف» میں وفات پاگئی۔
عاشقان اہل بیت نے وہاں پر آپ کی قبر پر مزاربنایا جہاں ہزاروں لوگ زیارت کے لیے آتے ہیں۔
آستانه مبارکه بیبی هیبت(س) اسلامی طرز تعمیر کا شاہکار ہے اور آزربایجان کے صدر کے تعاون اور حکم سے تزیین و ارایش کا کام مکمل کیا گیا۔
آج کے دور میں مطهره بیبی هیبت(س) کو «بیبی حکیمه خانم» کے نام سے لوگ پہچانتے ہیں۔