ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق افغانستان میں خانہ فرہنگ ہرات کے تعاون سے سمینار بعنوان « اسلام میں خواتین کے حقوق» مدرسہ امام جواد میں منعقد کیا گیا
سمینار مقامی این جی اوز اور قرآن و عترت ثقافتی مرکز کے تعاون سے منعقد کیا گیا جبکہ شرکا میں حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی خارجہ امور کے ڈپٹی حجتالاسلام اخلاقی، ایران کے یونیورسٹی استاد ، آلبوغبیش، افغانستان یونیورسٹی کے استاد آیتالله علوینژاد، کے علاوہ ہرات کے یونیورسٹی استاد اور دیگر اہم علمی شخصیات شریک تھیں۔
سمینار میں «اسلام میں خواتین کے حقوق اور فیمینسم»، «خواتین کے حقوق اور ذمہ داریاں» اور « سیاسی،ثقافتی اور اجتماعی امور میں خواتین کا کردار اور چیلنجیز» جیسے موضوعات پر تقاریر کی گئیں۔
سیمنار میں علمی اور اجتماعی حوالے سے خدمات انجام دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔