پاکستان: کراچی سمیت ملک بہر میں چہلم امام حسین(ع)کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

IQNA

پاکستان: کراچی سمیت ملک بہر میں چہلم امام حسین(ع)کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

8:37 - December 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3459326
بین الاقوامی گروپ: چہلم حضرت حسین(ع) پر پنجاب و سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور جلوس کی فضائی نگرانی کی جائے گی جب کہ اس کے راستے میں آنے والی دکانوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔

ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان- پاکستان میں چہلم حضرت امام حسین(ع) جمعرات کو ہوگی اس سلسلے میں ملک بہر میں سیکیورٹی کی سخت ترین انتظامات کیں گئیں ہیں۔

کراچی میں ترجمان رینجرز کے مطابق ڈ ی جی رینجرز میجر جنر بلال اکبر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں  چہلم امام حسین(ع) اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس میں رینجرزاور پولیس نے مشترکہ طور پر چہلم کے لیے سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں رینجرز کی بھاری نفری چہلم کے مرکزی جلوس کی نگرانی کرے گی جب کہ جلوس کے راستوں کی سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے مکمل تلاشی لی جائے گی اور جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی دکانوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق جلوس کی فضائی نگرانی کی جائے گی جب کہ جلوس کے راستوں میں آنے والی اونچی عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔

چہلم حضرت حسین (ع) کے موقع پر پنجاب اور سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ موبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور کیا جارہاہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چہلم حضرت حسین(ع) کے موقع پر 2دسمبر رات 12 بجے سے 3 دسمبر رات 12 بجے تک 24 گھنٹوں کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
دریں اثناءمحکمہ داخلہ سندھ نے بھی کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کو موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے آٹھ اضلاع کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے جس پر غور کیا جارہا ہے۔

301135

411818

نظرات بینندگان
captcha