آل محمد علیہ السلام کی سرداری مسلمات سے ہے، علماء اسلام کا اس پر اتفاق ہے ،علامہ امین شہیدی

IQNA

آل محمد علیہ السلام کی سرداری مسلمات سے ہے، علماء اسلام کا اس پر اتفاق ہے ،علامہ امین شہیدی

9:33 - December 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3462397
بین الاقوامی گروپ: اسلام کی تاریخ میں صلح امام حسن علیہ السلام ایک عظیم معاہدہ ہے جس نے حق و باطل کے درمیان حد فا صل کھینچ دی۔ آج امت مسلمہ میں خلفشار کی بڑی وجہ دین اسلام سے دوری ہے۔

ایکنانیوز- شفقنا- مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے لائنز ایریا مسجد و امام بارگاہ پنجتنی میں سالانہ مجلس عزاء بمناسبت شہادت امام حسن علیہ السلام سے خطاب میں کہنا تھا کہ امام حسن علیہ السلام کی سیرت بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے، آل محمد علیہ السلام کی سر داری مسلمات میں سے ہے، علماء اسلام کا اس پر اتفاق ہے کہ سر ور کائنات نے ارشاد فرمایا ہے کہ حسن و حسین علیہ السلام جوانان جنت کے سر دار ہیں اور ان کے والد بزرگوار یعنی علی ابن ابی طالب کا مقام بھی ان سے افضل ہے۔ امام حسن علیہ السلام نے اپنے جد امجد کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر امن و محبت کا درس دیا ۔اسلام کی تاریخ میں صلح امام حسن علیہ السلام ایک عظیم معاہدہ ہے جس نے حق و باطل کے درمیان حد فا صل کھینچ دی۔ آج امت مسلمہ میں خلفشار کی بڑی وجہ دین اسلام سے دوری ہے، پنجتن کا گھرانہ سے تمسک انسانیت کی فلاح و نجات کا ذریعہ ہے، 28صفر نواسہ رسول امام حسن علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے، جوانان جنت کے سردار کی سیرت نمونہ عمل و فلاح انسانیت کی ضامن ہے ۔

5370

نظرات بینندگان
captcha