دہشتگردی ، انتہا پسندی سوچ سے نمٹنے کیلئے متفق ہیں :نواز شریف

IQNA

دہشتگردی ، انتہا پسندی سوچ سے نمٹنے کیلئے متفق ہیں :نواز شریف

14:12 - March 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502594
بین الاقوامی گروپ: ای سی او میں خصوصیت ہے کہ شمال اور جنوب کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکے :وزیر اعظم کا ای سی او اجلاس سے خطاب -
ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ای سی او ممالک میں دہشتگردی ، انتہا پسندی اور منشیات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتفاق رائے ہے ، یقین ہے رکن ملک امن ، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔ اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس سے ترکی ، ایران اور دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی خطاب کیا ۔ 
اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا ای سی او میں شمال اور جنوب میں پل کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت ہے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا دہشتگردی ، انتہا پسندی اور منشیات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتفاق پایا جاتا ہے ۔ 
ترک صدر رجب طیب اردوان کہتے ہیں خطے کی افرادی قوت اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہی ہیں ، سربراہان کا کہنا تھا رکن ممالک کو اپنے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے خطے میں موجود رابطوں کو موثر انداز میں استعمال کرنا ہو گا ۔ پہلے سیشن کے اختتام پر وزیر اعظم نواز شریف اور ای سی او سیکرٹری جنرل نے پریس کانفرنس کی ۔ 
نظرات بینندگان
captcha