پارا چنار کے بازار میں دھماکا، متعدد شہید اور زخمی

IQNA

پارا چنار کے بازار میں دھماکا، متعدد شہید اور زخمی

11:45 - March 31, 2017
خبر کا کوڈ: 3502737
بین الاقوامی گروپ: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی کرم ایجنسی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دس شہید اور پچاس سے زاید افراد زخمی ہوگئے۔
پارا چنار کے بازار میں دھماکا، متعدد شہید اور زخمی

ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کے نور بازار میں ہوا جس کے قریب بہت سی دکانیں اور امام بارگاہ بھی موجود ہے۔

بعض زرایع نے دھماکے میں دس سے زاید افراد کی ہلاکت اور پچاس افراد کی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تاہم اب تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

دھماکے کے عینی شاہدین کے مطابق ’چند حملہ آوروں نے بازار سے کچھ فاصلے کی دوری پر موجود پھاٹک پر کھڑے لیویز اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے بعد بازار میں دھماکا ہوا‘۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئے اور پاراچنار کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دھماکے کے مقام سے زخمیوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر روانہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں بھی پارا چنار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی نے قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہونے والے شہریار محسود گروپ کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔

نظرات بینندگان
captcha