بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے ماہ محرم الحرام کی پہلی شب کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ طلب نہیں ہیں لیکن اگر ہماری شرعی ذمہ داری بنی تو جنگ کریں گے حتی اگر ہمارے مقابلے میں بش، ٹرامپ، ٹرامپ کا معاون، اسرائیل، بعض عرب یا پوری دنیا بھی کیوں نہ آجائے۔ مقاومت اور مزاحمت ہدف تک پہنچنے کا وسیلہ ہے، خود ہدف نہیں ہے۔ مقاومت کو ہدف میں تبدیل کرنا ایک بہت بڑا خطرہ ہے کہ جس سے مختلف پارٹیاں، تنظیمیں اور ممالک روبرو ہیں۔
