ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق شیخ احمد نامی روہنگیا مسلم بچہ تلاوت قرآن پڑھکر دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے اور بے اختیار انکے آنکھوں سے آنسو نکل جاتا ہے
روہنگیا مسلمان بچوں کے لیے ایک خیمے کو کوٹوپالانگ مہاجر کیمپ میں مدرسہ بنایا گیا ہے جہاں شیخ احمد قرآن پڑھکر روہنگیا کے مظلوم عوام کے لیے دعا کرتا ہے۔
شیخ احمد کا خاندان ان ہزاروں خاندانوں میں سے ایک ہے جو برما سے جان بچا کر زندہ فرار ہونے میں کامیاب ہویے ہیں۔
احمد جب واپس اپنے خیمے میں پہنچتا ہے تو اپنی چھوٹی بہن سے کھیلنا شروع کردیتا ہے
ایسوسیٹیڈ پریس کا نمایندہ جب احمد سے پوچھتا ہے کہ وہ قرآن پڑھنے کے بعد کیوں روتا ہے تو دوبارہ آنسو بہا کر کہتا ہے: اپنی مادری سرزمین کے لیے گریہ کرتا ہوں۔