افغانستان میں قیام امن کیلئے خلوص نیت سے تعاون جاری رکھیں گے، وزیر خارجہ

IQNA

افغانستان میں قیام امن کیلئے خلوص نیت سے تعاون جاری رکھیں گے، وزیر خارجہ

12:01 - December 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3505439
بین الاقوامی گروپ-زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو امریکی صدر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ایکنا نیوز- (دنیا نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، پاکستان خلوص نیت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے تعاون اور مسئلے کے سیاسی حل پر بات چیت ہوئی۔ زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو امریکی صدر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے تعاون سے متعلق صدر ٹرمپ کے پیغام کا خیر مقدم کیا ہے۔ پاکستان، افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے لیے خلوص نیت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

اس سے پہلے زلمے خلیل زاد نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے سفارتی اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

نظرات بینندگان
captcha